ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام انتخابات میں تمل ناڈو، پڈوچیری کی تمام 40سیٹیں جیتنے کا ہدف: ایم کے اسٹالن

عام انتخابات میں تمل ناڈو، پڈوچیری کی تمام 40سیٹیں جیتنے کا ہدف: ایم کے اسٹالن

Mon, 02 Oct 2023 11:34:35    S.O. News Service

چنئی ، 2/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے اتوار کو پارٹی کارکنوں سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام 40 سیٹوں، جن میں تمل ناڈو کی 39 سیٹیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی ایک سیٹ شامل ہے، فتح کیلئے کام کرنے کی اپیل کی-

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈی ایم کے کے ضلع سکریٹریوں، وزراء اور بوتھ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ڈی ایم کے زیرقیادت لوک سبھا انتخابات میں تمل ناڈو اور پڈوچیری کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے -مسٹر اسٹالن نے کہا کہ حزب اختلاف کی قیادت میں انڈیا اتحاد، جس میں مختلف ریاستوں کی حکمران جماعتوں اور مضبوط علاقائی پارٹیوں پر مشتمل ہے، تشکیل دیا گیا ہے تاکہ بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکا جا سکے اور یہ ضروری ہے کہ انڈیا بلاک آل انڈیا سطح پر آنے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران کام کرے -

انہوں نے کہا کہ بی جے پی مرکز میں حکومت نہیں بنائے گی- چونکہ یہ بات بڑے پیمانے پر زیر بحث ہے کہ انتخابات کے بعد اگلی حکومت انڈیا بلاک کی ہوگی اور اس سے ہماری ذمہ داری، فرض اور عزم میں مزید اضافہ ہوا ہے -انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری چھ ماہ قبل بوتھ کمیٹیاں بنا کر شروع کر دی تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمیں انتخابات میں تمام 40سیٹیں ملیں -

مسٹر اسٹالن نے کہا کہ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں ہم نے 40میں سے 39سیٹیں جیتی تھیں، لیکن اس بار ہمیں تمام 40سیٹیں جیتنی ہیں اور انڈیا بلاک کو پورے ملک میں اسی طرح جیتنا چاہیے جیسے اس نے تمل ناڈو میں جیتا تھا- انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن جیتنے کیلئے بھرپور محنت کریں -


Share: